انگلینڈ نے ون ڈے رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کے بعد بھارت سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

دبئی ۔ 2 مئی (اے پی پی) انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کے بعد پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی۔ انگلینڈ نے بھارت کو پہلی پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے 5 برس بعد ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انگلینڈ نے آخری بار جنوری 2013ءمیں ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ …

دبئی ۔ 2 مئی (اے پی پی) انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کے بعد پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی۔ انگلینڈ نے بھارت کو پہلی پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے 5 برس بعد ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انگلینڈ نے آخری بار جنوری 2013ءمیں ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تنزلی کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر چلی گئیں۔ پاکستانی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر براجمان ہے تاہم اس کے ریٹنگ پوائنٹس میں 6 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور اب گرین شرٹس آسٹریلیا سے صرف دو پوائنٹس کی دوری پر ہے۔

مزید خبریں