دہلی۔ 4 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پوائنٹس ٹیبل پر سن رائیزرز حیدر آباد کی ٹیم سرفہرست ہے۔ چنائی سپر کنگز دوسرے اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، سن رائیزرز حیدر آباد نے اب تک آٹھ میچ کھیل کر چھ میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 12 پوائنٹس …
آئی پی ایل، پوائنٹس ٹیبل پر سن رائیزرز حیدر آباد سرفہرست

مزید خبریں
دہلی۔ 4 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پوائنٹس ٹیبل پر سن رائیزرز حیدر آباد کی ٹیم سرفہرست ہے۔ چنائی سپر کنگز دوسرے اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، سن رائیزرز حیدر آباد نے اب تک آٹھ میچ کھیل کر چھ میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ چنائی سپر کنگز نے بھی 12 پوائنٹس حاصل کئے ہیں تاہم کم رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب 10 ، 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور، دہلی ڈیئر ڈیولز اور راجستھان رائلز نے چھ، چھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔








