ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔07مئی (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں6جونیئر کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔تربیتی کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت …

اسلام آباد ۔07مئی (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں6جونیئر کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔تربیتی کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں عباس زیب،عزیر رشید، حارث قاسم،عزیر شوکت،اسداللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں

مزید خبریں