پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 07 مئی (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ (کل) منگل سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس ایونٹ میں پاکستان کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راو¿نڈ (آج) شروع ہوگا۔ ایونٹ میں …

اسلام آباد ۔ 07 مئی (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ (کل) منگل سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس ایونٹ میں پاکستان کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راو¿نڈ (آج) شروع ہوگا۔ ایونٹ میں سولہ خواتین حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 12 مئی کو جبکہ فائنل 13 مئی کو کھیلا جائے گا اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری لانا ہے۔

مزید خبریں