لندن۔ 10 مئی (اے پی پی) . فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے سے علیحدہ نہ ہونے کا اعلان کر دیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ ایسی ٹھوس تجاویز دی جائیں جس سے ایران کے مبینہ …
فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے سے علیحدہ نہ ہونے کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
لندن۔ 10 مئی (اے پی پی) . فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے سے علیحدہ نہ ہونے کا اعلان کر دیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ ایسی ٹھوس تجاویز دی جائیں جس سے ایران کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے عزائم کو روکا جا سکے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی دباﺅ کو مسترد کرتے ہوئے گزشتہ منگل کو مذکورہ معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔








