اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کی یمن میں فوجی کارروائیوں میں شدت کی مذمت

اقوام متحدہ ۔ 10 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے یمن میں فوجی کارروائیوں میں شدت کی مذمت کی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کی طرف سے فضائی حملوں میں یمن کے دارالحکومت میں صدارتی رہائش کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں چھ افراد …

اقوام متحدہ ۔ 10 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے یمن میں فوجی کارروائیوں میں شدت کی مذمت کی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کی طرف سے فضائی حملوں میں یمن کے دارالحکومت میں صدارتی رہائش کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس کے بعد سعودی عرب کی مسلح افواج نے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لئے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔