اقوام متحدہ کا 2030ءتک دنیا میں ہر بچے کی پرائمری تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کےلئے دس ارب ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ

اقوام متحدہ ۔ 12 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے ورلڈ بنک اور دیگر ترقیاتی بنکوں کے تعاون سے2030ءتک دنیا میں ہر بچے کی پرائمری تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کےلئے دس ارب ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے کا اعلان نوجوان سماجی کارکنوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک پٹیشن پر کیا گیا۔ پٹیشن پر پاکستان اور بنگلہ دیش سے 15 …

اقوام متحدہ ۔ 12 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے ورلڈ بنک اور دیگر ترقیاتی بنکوں کے تعاون سے2030ءتک دنیا میں ہر بچے کی پرائمری تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کےلئے دس ارب ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے کا اعلان نوجوان سماجی کارکنوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک پٹیشن پر کیا گیا۔ پٹیشن پر پاکستان اور بنگلہ دیش سے 15 لاکھ افراد نے دستخط کئے ہیں جبکہ اس سے قبل پٹیشن پر دنیا بھر سے ایک کروڑ افراد نے دستخط کئے تھے۔ پٹیشن میں دنیا بھر کے رہنماﺅں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وسائل سے محروم بچوں اور بچیوں کے سکول بھجوانے کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈنگ کا انتظام کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے کم از کم دس ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کریں۔