اقوام کی پرامن بقائے باہمی، جرمن چانسلر کے لیے امن انعام

برلن ۔ 13 مئی (اے پی پی) جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو اقوام کی پرامن بقائے باہمی اور امن کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے عوض فرانسس آف اسیسی سے منسوب ’مشعلِ امن‘ نامی اہم انعام دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ انعام ہفتہ بارہ مئی کو اٹلی میں وصول کیا۔ میرکل نے مختلف اقوام اور نسلی گروپوں کے مابین مفاہمت اور خاص طور پر یورپی سطح …

برلن ۔ 13 مئی (اے پی پی) جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو اقوام کی پرامن بقائے باہمی اور امن کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے عوض فرانسس آف اسیسی سے منسوب ’مشعلِ امن‘ نامی اہم انعام دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ انعام ہفتہ بارہ مئی کو اٹلی میں وصول کیا۔ میرکل نے مختلف اقوام اور نسلی گروپوں کے مابین مفاہمت اور خاص طور پر یورپی سطح پر پرامن بقائے باہمی کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ یہ انعام کلیسائے روم کے فرانسسکن راہبوں کی تنظیم کی طرف سے فرانسس آف اسیسی کی یاد میں دیا جاتا ہے۔