ہندوستان کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، مشعال ملک

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں،ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے۔منگل کو اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں سے آزادی،جینے حتی کہ سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے،ہندوستان نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں قید ہیں،یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے،ہمارے ہزاروں نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتی کہ ہم دفنا سکیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہندوستانیو کیا کشمیری انسان نہیں ہیں۔