صدر مملکت نے انسداد ریپ (انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس کے تحت سیشن کورٹس کو ریپ کیسز سننے کا اختیار دے دیا

صدر عارف علوی کی نیپال کے نومنتخب صدر رام چندرا پائودل کو دلی مبارکباد

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد ریپ (انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس کے تحت سیشن کورٹس کو ریپ کے کیسز سننے کا اختیار دے دیا۔آرڈیننس کے تحت ملک بھر میں اسپیشل کورٹس کے قیام تک ریپ کیسز سیشن کورٹس میں سنے جائیں گے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس کی مشاورت سے اختیار سیشن ججز کو تفویض کیا۔