پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے میرٹ کا طریقہ کار اپنایا، ہمیں اس پر فخر کرنا چاہئے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس( کل) منگل کوطلب کرلیا
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس( کل) منگل کوطلب کرلیا

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لئے میرٹ کا طریقہ کار اپنایا ہے، ہمیں اس پر فخر کرنا چاہئے۔ صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کچھ ممالک میں قطار توڑ کر وی آئی پی، اشرافیہ اور طاقتور لوگوں کو جلدی کووڈ کی ویکسین لگوانے کے واقعات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے اس صورتحال کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا میں اس کی مذمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان اس طرز عمل سے محفوظ رہا ہے جہاں لوگوں کو میرٹ پر ویکسین دی جا رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ میرٹ والا نیا پاکستان ہے اور ہمیں اس پر فخر کرنا چاہئے۔