پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں خرید چکا ہے،مزید 3 کروڑخوراکو ں کی خریداری کے لیے3 کمپنیوں سے معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے، محض تحفتاً دی گئی ویکسین پر انحصار کا تاثر گمراہ کن ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ یہ تاثر گمراہ کن ہے کہ پاکستان محض تحفتاً دی گئی ویکسین پر انحصار کر رہاہے۔

جاری اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں خرید چکا ہے جبکہ مزید 3 کروڑخوراکو ں کی خریداری کے لیے3 کمپنیوں سے معاہدوں پر دستخط بھی کر چکا ہے۔ طلب اور رسد میں فرق کے باعث محض پاکستان نہیں، پوری دنیا میں ویکسینیشن کا عمل سست ہے۔