جنوبی افریقہ نے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 145 رنز کا ہدف دے دیا

جنوبی افریقہ نے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 145 رنز کا ہدف دے دیا
جنوبی افریقہ نے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 145 رنز کا ہدف دے دیا

سنچورین۔۔16اپریل (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو 145 رنز کا ہدف دے دیا، وان ڈر ڈوسن نے نصف سنچری سکور کی، حسن علی اور فہیم اشرف نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔

جمعہ کو سنچورین کے سپر سپورٹ پارک میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اننگز کا آغاز جانیمن ملان اور مارکرم نے کیا۔ مسلسل تین نصف سنچریاں سکور کرنے والے مارکرم محمد نواز کے ہاتھوں 11رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ وان ڈر ڈوسن نے 52 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ جانیمن ملان33 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہ سکا۔

کپتان کلاسن 9، لنڈے3، مولڈر6، فورچون 8 بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورز میں144 رنز بنائے۔ فہیم اشرف اورحسن علی نے تین تین وکٹیں، حارث رئوف نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔