راولپنڈی۔17دسمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی کے حکم پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 13ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق راوت پولیس نے ملزم امان اللہ سے 02کلو248گرام ہیروئن،ملزم ارشد سے 01کلو580گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم عمران خان سے 15کلو چرس،ملزم مظفر سے 03کلو600گرام چرس،ملزم ظہیر سے 03کلو200گرام چرس،ملزم اسد سے 01کلو800گرام چرس،ملزم رفاقت سے 01کلو750گرام چرس
،رتہ امرال پولیس نے ملزم عمر خان سے 01کلو500گرام چرس برآمدکرلی۔نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عمران سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم افکار سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،ملزم فیضان سے 10لیٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم حسنین سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،بنی پولیس نے ملزم ارسلان سے 07لیٹر شراب معہ ایمونیشن برآمد کیا۔