کینبرا۔13ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیاکی ریاست وکٹوریہ میں طیارہ حادثہ میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق وکٹوریہ پولیس نے بتایا کہ طیارہ رات 12 بجکر 30 منٹ پر میلبورن سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ایک قصبے ریڈیسڈالی میں نجی املاک پر گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے میں صرف ایک پائلٹ سوار تھا جواس حادثہ میں ہلاک ہو گیا ہے ۔