آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن فائنل میں پہنچ گئے

90
آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن۔25جنوری (اے پی پی):بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔

مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے کھلاڑی تھامس ماہک اور ان کے چینی جوڑی دار ژانگ زیزن کو شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔جمعرات کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے کھلاڑی تھامس ماہک اور ان کے چینی جوڑی دار ژانگ زیزن کو 3-6، 6-3 اور 6-7(7-10) سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔