کیپ ٹاون ۔6مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے جنگ سے تباہ حال غزہ میں امداد پر اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔العریبہ نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ نےجاری مذمتی بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر خوراک کے داخلے پر پابندی اسرائیل کی جانب سے بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا ایک تسلسل ہے جسے آئی سی جے نے فلسطینی عوام کے خلاف ممکنہ نسل کشی قرار دیا ہے۔