الحرمین الشریفین میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

158

مکہ مکرمہ ۔6مارچ (اے پی پی):الحرمین الشریفین انتظامیہ نے اپنے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعےمیں اعتکاف کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق الحرمین انتظامیہ کے پورٹل پردرخواست دہندہ کو اعتکاف کا مقام منتخب کرنا ہوگا، چاہے وہ مسجد الحرام ہو یا مسجد نبوی، اس کے علاوہ انہیں سروس سے متعلق آگاہی ویڈیو دیکھنی ہوگی اور اعتکاف کے دوران مقرر کردہ شرائط کی پابندی کرنی ہوگی۔

انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ اعتکاف کے اجازت نامے کی خدمت ان افراد کے لیے مخصوص ہے جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو اور جو مملکت میں شہری یا باقاعدہ اقامہ رکھنے والے مقیم ہوں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ اجازت نامے مفت جاری کئے جاتے ہیں بشرطیکہ درخواست دہندہ مخصوص سروس لنک کے ذریعے اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کی درخواست جمع کرائے۔ اعتکاف کا دورانیہ 20 رمضان سے شروع ہو کر چاند رات کی نمازِ عشا تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ رجسٹریشن سروس عربی، انگریزی اور اردو زبانوں میں دستیاب ہے۔