نیویارک ۔ 20 مئی (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے قیمتی دھات کی خریداری ہے۔نیویارک میں سہ پہر کے وقت سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1253.87 ڈالر فی اونس رہے۔