امریکی صدر کا پوپ فرانسس کے جنازے میں شرکت کا اعلان

111
مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی رہنما کا پوپ فرانسس کے جذبات کو خراج تحسین

واشنگٹن ۔23اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ روم میں مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے جنازے میں شرکت کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں اور میلانیا پوپ فرانسس کے جنازے میں شرکت کریں گے،انہوں نے وائٹ ہاؤس، عوامی و فوجی املاک، بحریہ کے جہازوں اور بیرون ملک امریکی سفارتی مشنوں پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت بھی کی تا کہ پوپ فرانسس کی یاد میں احترام کا اظہار کیا جا سکے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ویٹی کن کے درمیان تعلقات میں اکثر تناؤ رہا ، تاہم ایسٹر کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پوپ اچھے ، محنتی اور دنیا بھر سے محبت کرنے والے انسان تھے۔قبل ازیں، صدر ٹرمپ نے مذکورہ پلیٹ فارم پر ایک مختصر پیغام میں لکھا تھا کہ آرام کرو پوپ فرانسس! خدا اُنہیں برکت دے اور اُن تمام لوگوں کو بھی جو اُن سے محبت کرتے تھے۔