27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی وزیر خارجہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے بات چیت کے...

امریکی وزیر خارجہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے بات چیت کے لیے ترکیہ میں نیٹو وزرائے خارجہ کے 3 روزہ غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے

- Advertisement -

واشنگٹن۔12مئی (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ،روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے بات چیت کے لیے14 مئی سے ترکیہ میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے خارجہ کے 3 روزہ غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

رائٹرز نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے بات چیت کے لیے نیٹو کے وزرائے خارجہ کا غیر رسمی اجلاس 14 سے 16 مئی تک ترکیہ میں ہو گا جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ مارکو روبیو رواں سال جون میں نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس کے تناظر میں صدر دونلڈ ٹرمپ کے اس ایجنڈے کہ آگے بڑھائیں گے کہ اتحادی نیٹو کو مضبوط اور زیادہ موثر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595914

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں