امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

135
امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی سفیر نے منگل کو بحریہ ہیڈکوارٹر ز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔