اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 26.90روپے اضافہ کر دیا

347
Ogra
Ogra

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے یکم اگست2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 26.90 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت یکم اگست 2024 سے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت 2796.56 روپے ہو گی جبکہ جولائی 2024 میں اس کی قیمت 2769.66 روپے تھی اس طرح جولائی کے مقابلہ میں اگست کے لیے ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 26.90 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس سعودی آرامکو اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے تناظر میں مقرر کی گئی ہے ۔ گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں آرامکو نے قیمت میں 1.22 فیصد اضافہ ہوا ہےجبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں 0.0107 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے باعث ایل پی جی کے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت میں 26.90 روپےیعنی 0.97 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اس طرح ایل پی جی کی فی کلو صارف قیمت میں 2.27 روپے اضافہ ہوا ہے ۔ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم اگست سے ہو گا۔