ایبٹ آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی میں منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 95 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایچ او سکندر آباد احسن خان نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش شہزاد ولد اعظم سکنہ سپلائی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 95 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔