ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے "بہت فکر مند” ہیں،چینی صدر شی جن پنگ

18
Chinese President Xi Jinping
Chinese President Xi Jinping

بیجنگ۔17جون (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کو کہا کہ وہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے "بہت فکر مند” ہیں، چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بڑھتے ہوئے تنازعے پر "تیل چھڑکنے” کا الزام بھی لگایا ہے۔ ٹرمپ کے ریمارکس کے بارے میں پوچھے جانے پر، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا: "شعلوں کو بھڑکانے، تیل ڈالنے، دھمکیاں دینے اور بڑھتے ہوئے دباؤ سے صورت حال میں کمی لانے میں مدد نہیں ملے گی، بلکہ اس سے تنازعہ کو مزید شدت اور وسعت ملے گی۔

"چین تمام متعلقہ فریقوں، خاص طور پر اسرائیل پر خصوصی اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں، اور تنازع کو پھیلنے سے روکیں۔” چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کو قازقستان میں ازبکستان کے صدر سے ملاقات کے دوران تنازعہ کو "جلد از جلد” کم کرنے پر زور دیا۔

شنہوا کے مطابق، شی نے کہا، "اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اچانک اضافہ ہوا ہے، چین اس پر سخت پریشان ہے۔ "ہم کسی بھی ایسے عمل کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔”