ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا

77

ہانگ کانگ ۔ 9 نومبر (اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا،سب سے زیادہ متاثر توانائی کی کمپنیاں رہیں جن کے شئیرز کے نرخ راتوں رات زمین پر آلگے۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکی225 انڈکس میں 0.7 فیصد،ہانگ کانگ سٹاک کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس میں 1.8 فیصد،سئیول کے کوسپی انڈکس میں0.2 فیصد،سنگا پور سٹاک کے مرکزی انڈکس میں 0.9 فیصد اور شنگھائی کے کمپوزٹ انڈکس میں 0.9 فیصد پوائنٹس کمی آئی۔تائپی،منیلا اور جکارتہ کی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی۔ہانگ کانگ سٹاک میں لسٹڈ انرجی فرم ’سی این او او سی‘ کے شیئرز کی قیمت میں 4 فیصد اور ٹوکیو لسٹڈ ’انپیکس‘ کے شئیر کی قیمت میں 2.5 فیصد اور آسٹریلیا کی ’وڈ سائیڈ پٹرولیم‘ کے شئیرز پرائس میں 1.5 فیصد کمی آئی جس کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرنا ہے۔