ایشین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی جانب سے تقسیم انعامات کی تقریب، ایک کروڑ سکالرشپ تقسیم کئے گئے

149

ایبٹ آباد۔ 9 جنوری (اے پی پی):ایشین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیف سیکرٹری فارسٹ سید نذرحسین شاہ خیبر پختونخوا، ڈی جی واپڈا سردار ساجد نواز خیبر پختونخوا، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید، پرائیویٹ سکولوں کے ایم ڈیز نے شرکت کی۔ سکول آمد پر منیجنگ ڈائریکٹر سردار عبدالرشید اور ایم ڈی ایشین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج انتظامیہ نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بچوں نے رنگارنگ پروگرام، تقاریر، ڈراموں اور ملی نغموں سے پروگرام کو چار چاند لگائے۔

پروگرام کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ بچوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے سکالرشپ چیک تقسیم کئے گئے۔ آخر میں سردار عبدالرشید نے آئندہ سال کےلئے ایک کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کا سکالر شپ کا بھی اعلان کیا۔ یہ اعلان25۔2024کےلئے کیا گیا تھا۔ سردارعبدالرشید نے اپنے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تمام ٹیچرز اور بچوں کوتیاری کروائی اور تمام بچوں کی حاضری کو یقینی بنایا۔ پلے گروپ تا ساتویں کلاس تک 25 فروری تک چھٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ سکول ہذا 26 فروری کواپنےمقررہ وقت پر کھلے گا۔ مزید سکالر شپ اور انٹری ٹیسٹ کےلئے 17 فروری ایشین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج منڈیاں ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا۔