ٹوکیو ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ایشین کرنسی مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ 20 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس کی وجہ اٹلی کے وزیراعظم میٹیو رینزی کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ جمعے کی شرح 1.0664 ڈالر فی یورو سے گر کر 1.0508 ڈالر فی یورو پر پہنچ گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اٹلی میں ہونے والے آئینی اصلاحات میں ناکامی کے بعد وزیراعظم میٹیو رینزی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔