23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایوب ٹیچنگ ہسپتال نے مریضوں کی سہولت اور علاج کو مزید بہتر...

ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے مریضوں کی سہولت اور علاج کو مزید بہتر بنانے کےلئے جدید آن لائن اپوائٹمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد نے مریضوں کی سہولت اور علاج کے معیار کو مزید بہتر بنانے کےلئے جدید آن لائن اپوائٹمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ۔ فوکل پرسن انسٹی ٹیوشنل بیسٹ پرائیویٹ پریکٹس (آئی بی پی پی)اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی انجینئر شہریار علی کے مطابق یہ سہولت اب شام کے اوقات میں آئی بی پی پی کے تحت فراہم کی جا رہی ہے جس کے ذریعے مریض گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹروں کی اپوائٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے کیونکہ اس سے مریضوں کو نہ صرف ہسپتال کے طویل انتظار سے نجات ملے گی بلکہ ماہر ڈاکٹرز سے بروقت اور آسان رابطہ ممکن ہو سکے گا۔

اس جدید سروس کو ایم ڈی ڈاکٹر عالم زیب سواتی اور ڈین و سی ای او ڈاکٹر ثاقب ملک کی خصوصی دلچسپی اور نگرانی میں فعال کیا گیا ہے۔ فوکل پرسن نے کہا کہ یہ نظام خاص طور پر ان مریضوں کے لئے بہترین ہے جو دن کے اوقات میں ہسپتال آنے میں دقت محسوس کرتے ہیں، اب وہ شام کے وقت آرام سے ڈاکٹر سے مشورہ کر سکتے ہیں۔اپوائٹمنٹ حاصل کرنے کےلئے مریض ہسپتال کی آفیشل ویب سائٹ https://ibp/ath.gov.pk پر یا واٹس ایپ نمبر 3444490 ۔ 0331پر جا کر اپنے مطلوبہ سپیشلسٹ ڈاکٹر کا انتخاب کر کے وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون کال کے ذریعہ بھی اپوائٹمنٹ بک کرائی جا سکتی ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

مریض آن لائن پورٹل یا واٹس ایپ کے ذریعے اپنی سہولت کے مطابق تاریخ اور وقت منتخب کر سکتے ہیں جس کے بعد تصدیقی پیغام موصول ہو گا۔ اپوائٹمنٹ کے دن مریض سیدھا متعلقہ ڈاکٹر کے پاس جا کر معائنہ کرا سکے گا جس سے وقت کی بچت اور سہولت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور صحت کے سفر کو مزید آسان، تیز اور موثر بنائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580130

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں