بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید 404 کنکشن بجلی چور میں ملوث پائے گئے،34 گرفتار،ترجمان لیسکو

160
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چھٹی کے روز بھی جاری رہا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران34ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ ریجن بھر میں 404 مزیدکنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے403بجلی چوروں کے خلاف اندراج مقدمات کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے 232درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 34ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے،پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 زرعی 18 کمرشل اور 383ڈومیسٹک شامل تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 500491یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت19896983روپے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہنجروال کے علاقے میں کنکشن کو1957یونٹس چوری کرنے پر 300000روپے، گوالمنڈی کے علاقہ میں کنکشن کو1894یونٹس چوری کرنے پر 298700روپےمصطفی ٹائون کے علاقے میں کنکشن کو 1758یونٹس چوری کرنے پر 250000روپے اور مریدکے کے علاقے میں کنکشن کو216000کی رقم چارج کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 72روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 27820 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے

،انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک12974ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مجموعی طور27466کنکشنزکیخلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے26490درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ بجلی چوروں کو اب تک50050561یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 2050032290روپے ہے۔واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذات خود د ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔