بچے ہمارا مستقبل ہیں، حکومتِ انسداد پولیو کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، ڈاکٹر ندیم جان

171
Federal Minister for National Health
Federal Minister for National Health

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، حکومتِ انسداد پولیو کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

پیر کو جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومتِ اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کہ معذوری کا باعث بننے والا پولیو وائرس بچوں کی صحت کو خطرے سے دو چار نہ کرے۔