بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

108

جموں۔7اگست (اے پی پی): بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج پیر کی صبح ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے دیگوار تروان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔