21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزبیٹلز کا نیا گانا نائو اینڈ دن 2 نومبر کو ریلیز...

بیٹلز کا نیا گانا نائو اینڈ دن 2 نومبر کو ریلیز کیلئے تیار

- Advertisement -

لا ساینجلس ۔30اکتوبر (اے پی پی):ماضی کے مشہور بینڈ ’ بیٹلز‘‘ کا نیا گانا ’’نائو اینڈ دن‘‘2 نومبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے ۔

اس گانے کی خصوصیت اس کی تشکیل کے 60 سال اور گلوکار کی موت کے ایک عرصہ بعد اس کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کرنا ہے ،یہ گانا بیٹلز کے مشہور زمانہ آنجہانی گلوکار جان لینن نے لکھا اور گایا تھا لیکن بعض تکنیکی وجوہات کے باعث یہ پہلے ریلیز نہ ہو سکا ۔بیٹلز کے گروپ رکن 81 سالہ گلوکار پال میک کارٹنی اور رنگو کے مطابق اس گانے کے ساتھ ایک بارہ منٹ کی دستاویزی فلم بھی شامل ہو گی جس کو اولیور میوری نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے جس میں گانے کی تیاری کے مختلف مرحلوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایپل کارپوریشن اور یونیورسل میوزک کے اشتراک سے تیار کردہ اس گانے کو 1979جان لینن نے نیویارک میں اپنے گھر میں ریکارڈ کروایا تھا،نئے آلات کے ساتھ اس گانے کو تیار کرنے میں مصنوعی ذہانت(اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے جان لینن کی آواز کو پیانو کی دھن سے علیحدہ کیا گیا اور نئے تیار کردہ موسیقی میں میکس کیا گیا ہے ۔

اس میں پال میک کارٹنی نے رنگو سٹار، اوور ڈبس کے ساتھ ساتھ جارج ہیریسن کی آرکائیو ریکارڈنگز کو بھی کو شامل کیا ہے ۔ یہ گانا 2 نومبرکو ایک ڈبل اے سائیڈ سنگل کے طور پر ریلیز ہونے والا ہے، جو بینڈ کے پہلے سنگل "لو می ڈو” (1962) کے نئے مکس کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406559

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں