ہری پور۔ 20 مارچ (اے پی پی):تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار و زرعی مقاصد کے لیے پانی کا آبی ذخیرہ ختم ہو گیا۔ تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار اور زرعی مقاصد کے لیے موجود پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے ۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1402 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جس طرح تربیلا ڈیم سے ابی ذخیرہ ختم ہونے کے بعد جس طرح پانی کی آمد ہو گی اس کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17100 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج آمد کے مطابق شروع ہو گیا ہے۔
تربیلا گھر میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بتایا گیا کہ تربیلا بجلی گھر کے 09 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے 9 سو 71 میں میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، آٹھ پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں ۔