جاپان کی ماہی گیری ایجنسی فوکوشیما دائی ایچی پلانٹ کے قریب مچھلیوں میں ٹریٹیم کی سطح کی جانچ میں مصروف

101
جاپان کی ماہی گیری ایجنسی فوکوشیما دائی ایچی پلانٹ
جاپان کی ماہی گیری ایجنسی فوکوشیما دائی ایچی پلانٹ کے قریب مچھلیوں میں ٹریٹیم کی سطح کی جانچ میں مصروف

ٹوکیو ۔26اگست (اے پی پی):جاپان کی فشریز ایجنسی، ناکارہ فوکوشیما دائی ایچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ٹریٹڈ اور کثافت کم کردہ پانی سمندر میں چھوڑنا شروع کیے جانے کے بعد فوکوشیما کے ساحل سے پکڑی گئی پہلی مچھلیوں میں تابکار ٹریٹیم کی سطح کی جانچ کر رہی ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق پلانٹ منتظم، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی، ٹیپکو نے حکومتی منصوبے کے مطابق پانی کا اخراج شروع کیا۔شکار کردہ مچھلیوں کی جانچ، میاگیکے علاقے میں میرین ایکولوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ ماہرین ایٹمی پلانٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر دور پانی میں پکڑی گئی 1 فلاؤنڈر اور1گرنارڈ مچھلی کی جانچ کر رہے ہیں۔

ٹریٹیم کی کثافت کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک خاص آلہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ 1 ماہ سے زائد عرصے میں نتائج فراہم کرنے والے گزشتہ آلے کے برعکس یہ نیا آلہ تقریباً ایک دن میں نتائج دے سکتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ ادارہ صارفین اور ماہی گیروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے روزانہ ٹیسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ ایجنسی ٹیسٹ کے نتائج، جلد از جلد اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔