25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپانی خاتون کا قتل انتہائی مجرمانہ فطرت کا عکاس ہے، وزیر اعظم...

جاپانی خاتون کا قتل انتہائی مجرمانہ فطرت کا عکاس ہے، وزیر اعظم شنزو آبے کا امریکی صدر سے احتجاج

- Advertisement -

ٹوکیو۔ 26 مئی (اے پی پی) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ اوکیناوا میں قائم امریکی فوجی اڈے کے ایک ملازم کے ہاتھوں جاپانی خاتون کا قتل انتہائی مجرمانہ فطرت کا عکاس ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات جاپانی وزیر اعظم نے امریکی صدرکے ہمراہ پریس کانفرنس میں اس جاپانی خاتون کے قتل پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل پر انہوں نے امریکی صدر براک اوباما سے سخت احتجاج کیا ہے۔ امریکی صدر ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان کے سیاحتی مقام آئس شیما پہنچے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6390

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں