جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، المسلم کلب اور کہوٹہ لجپال کلب کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

58
پریمیئر لیگ،چیلسی،کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ، المسلم کلب اور کہوٹہ لجپال کلب کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔

گزشتہ روز مورگاہ فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں میچ ا لمسلم کلب نے الفلاح کلب کو چار کے مقابلے میں پانچ پنلٹی ککس سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں کہوٹہ لجپال کلب نے یو ایس جی سی کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ د

وسرا ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قبل کہوٹہ لجپال کلب کے حمزہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔ یو ایس جی سی کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی تاہم ناکام رہے۔اس موقع پر چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی راجہ اشتیاق احمد اورطارق خان مہمانان خصوصی تھے۔