اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے،اس کا حتمی حل اقوام متحدہ کی قرادادیں ہیں،یہ بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہوسکتا
۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ اس تنازعہ کا حتمی تصفیہ یو این سلامتی کونسل کی قرارداد میں ہے جس میں اقوام متحدہ کے تعاون سے آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں کچھ بھی بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہوسکتا ہے۔