32.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحج ضوابط کی پابندی نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کو ایک لاکھ...

حج ضوابط کی پابندی نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کو ایک لاکھ تک جرمانہ ہو گا، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی

- Advertisement -

مکہ مکرمہ د۔4مئی (اے پی پی):سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے مملکت میں کام کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ نہ لے کرجائیں جن کے پاس مکہ پرمٹ نہ ہو،حج ضوابط کی پابندی نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کو ایک لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔

ایس پی اے،کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے جرمانے اور سزا کے بارے میں بھی وضاحت کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایسے افراد جو مکہ پرمٹ کے بغیر کسی شخص کو مکہ مکرمہ لے جائیں گے ان پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے حج سیزن کا آغاز ہوتے ہی مکہ مکرمہ کے اطراف میں موجود چیک پوسٹوں پر اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے جو پرمٹ کے بغیرکسی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے۔مکہ پرمٹ کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مسجد الحرام اور مشاعرمقدسہ میں غیرضروری ازدحام نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592097

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں