- Advertisement -
ملتان ۔ 18 جون (اے پی پی):ملتان کے گنجان آباد علاقے حسین آگاہی میں دو منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو حکام نے بروقت پہنچ کرآگ پر قابو پالیا ۔ آگ گھر کی دوسری منزل پرلگی تھی ۔ ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر قریبی موٹر سائیکل ایمبولینس، ریسکیو ایمبولینس، اور ریسکیو فائر وہیکل اور ٹیمیں بھیجوا دیں ۔
موقع پر موجود لوگوں مطابق ایک پرانی بلڈنگ کی دوسری منزل پر دو کمروں میں آگ لگی ۔اہلکاروں نے فوری فائر آپریشن کرتے ہوئے قابو پا لیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477301
- Advertisement -