- Advertisement -
دبئی۔ یکم جون(اے پی پی) دبئی میں شیخ زید روڈ واٹر کنال فلائی اوور جولائی میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کے شیخ زید انٹر چینج 2پر واقع اس فلائی اوور کا کام 2014 ءمیں شروع کیا گیا تھا جو اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔انہوں نے کہاکہ اس فلائی اوور کی لمبائی 800 میٹر ہے جبکہ 8.5 میٹر اونچی باد بانی کشتی آسانی سے اس کے نیچے سے گزر سکتی ہے۔ اس منصوبے پر کل تخمینہ لاگت 703 ملین درہم خرچ کیے گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7119
- Advertisement -