دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

92
Water reservoirs
water has been released

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار800 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد12 ہزار 300کیوسک اور اخراج12 ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 19 ہزار200کیوسک اور اخراج 19 ہزار 200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزارکیوسک اور اخراج35 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار200 کیوسک اور اخراج 1 ہزار500کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1447.13 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.019 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1125.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.943 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ہے۔