خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 1.72ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 641فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 1.72ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 641فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے کا حجم 232ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں خدمات کی برآمدات کا حجم 4.44ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی برآمدات کا حجم 4.55ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خدمات کے شعبے کی درآمدات کا حجم 6.16ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29فیصد زیادہ ہیں ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کے شعبے کی درآمدات کا حجم 4.79ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

جنوری میں خدمات کے شعبے کی درآمدات کا حجم 995ملین ڈالر جبکہ برآمدات 678ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس شعبے کی درآمدات کا حجم 650ملین ڈالر اور برآمدات 688ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی ۔