دہشت گردوں کی کوئی بزدلانہ کارروائی ہماری افواج اور قوم کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتی،وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن

62

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کوئی بزدلانہ کارروائی ہماری افواج اور قوم کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ منگل یہاں جاری ایک بیان میں ندیم افضل چن نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے متحد اور پرعزم ہے۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج، پولیس، سکیورٹی اداروںاور قوم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے شہداءکی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔