راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشی،شراب سپلائی و غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،خواتین سمیت 12ملزمان گرفتار

191
Drug smugglers
Drug smugglers

راولپنڈی۔9جنوری (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خواتین سمیت 12ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق صدرواہ پولیس نے ملزمہ عظمیٰ بی بی سے 01کلو200گرام چرس،ملزم نعمان سے01کلو200گرام چرس،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم ندیم سے 01کلو160گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزمہ نسیم سے350گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

بنی پولیس نے ملزم عدنا ن سے 08لیٹر شراب، ملزم جمشید سے 06لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم ذیشان سے 05لیٹرشراب،سٹی پولیس نے ملزم مصطفی سے 05لیٹر شراب،صدر واہ پولیس نے ملزم اظہر سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم زاہدسے 04لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم عثمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عباس سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔