20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںریفرنڈم میں کامیابی کے بعد فائر اینڈ ریسکیو سٹاف کی تنظیم نو...

ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد فائر اینڈ ریسکیو سٹاف کی تنظیم نو سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے، چوہدری محمد یٰسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):سی ڈی اے فائر بریگیڈ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے انتخابی جلسہ فائر بریگیڈہال سیکٹرG-7/1میں منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،اظہارعباسی،ملک عاصم،سردارنسیم ممتاز،سردارمحمد آصف،صوفی محمود علی،طارق آفریدی،عارف خان،سید سرفراز شاہ،چوہدری عزیز گجر،قاسم بلتی،صالح جمشید سمیت سی ڈی اے کے محنت کشوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر راجہ حق نواز،ملک ندیم،مختیارحسین شاکر کی کاوشوں سے سی ڈی اے ایمپلائز یونین (پاشاگروپ)کے سپریم ہیڈ عقیل قادری،کامران بشیر،محمد ندیم،منیر احمد،محمد آصف،معظم اقبال،احمد نواز ستی،محمد عرفان،شاہد لطیف،فیصل محمود،محمد کامران،محمد بلال،محمد اویس،محمد فیصل،اسد شاہ،محمد خان،متین احمد اور سرائیکی گروپ سے محمد بخش،منیر احمد،عبدالستار،محمد اسلم نیازی،محمد ارشد،سمیع اللہ اور ان کے دیگر ساتھیوں نے امان اللہ اور پاشا گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین)گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاشا گروپ کے سپریم ہیڈ عقیل قادری نے کہا کہ ہم سی ڈی اے مزدور یونین کی کارکردگی سے متاثر ہو کر اور اپنی پندرہ سالہ رفاقت کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل ہوئے ہیں، بلاشبہ سی ڈی اے مزدور یونین حقیقی تنظیم ہے جو ملازمین کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم اپنی طرف سے یقین دلاتے ہیں کہ سی ڈی اے مزدور یونین کو ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج کے جلسے سے یہ ثابت ہو گیا کہ تمام مزدور سی ڈی اے مزدور یونین کے پرچم تلے متحد ہیں اور انشاء اللہ ریفرنڈم میں مزدور یونین کو کامیاب کریں گے،سی ڈی اے مزدور یونین واحد نمائندہ تنظیم ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ملازمین کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد فائر اینڈ ریسکیو سٹاف کی تنظیم نو،لیڈنگ فائر مین اور سپروائزر کی آسامیاں پیدا کروا کر ملازمین کی پروموشن کروائیں گے اور باقی ماندہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552282

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں