سرکاری ملازمین کی کارکردگی کے جائزہ اور ترقی کے لئے نئی پرموشن پالیسی مرتب کرلی ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

143

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کی کارکردگی کے جائزہ اور ترقی کے لئے نئی پرموشن پالیسی مرتب کرلی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کارکردگی بنائے پاکستان ،سول سروس ریفارمز کے عنوان سے نئی پرموشن پالیسی کے حوالے سے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت 1300 سے زائد افسران کی کارکردگی کا جائزہ شروع ہوچکا ہے۔

خود مختار بورڈ 20 سال سے زائد خدمات سر انجام دینے والے افسران کی خدمات کا بغور جائزہ لے گا۔ پالیسی کے مطابق جو افسران اس طے کردہ طریقہ کار پر پورا نہیں اترتے،انھیں پبلک سروس سےریٹائر کردیا جائے گا۔ یہ پالیسی کارکردگی اور احتساب میں معاون ثابت ہوگی۔