سعودی عرب کا سوڈان کی جانب سے امداد کےلیے سرحدی کراسنگ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم

121
Saudi Arabia

ریاض۔17اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے سوڈان میں خود مختار کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں چاڈ کے ساتھ سرحدی کراسنگ ’اردی‘ کو تین ماہ کے لیے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہےکہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے، امداد کی فراہمی میں سہولت اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے اس مثبت قدم کے اثرات کو نوٹ کرتی ہے۔وزارت نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کے لیے جنیوا مذاکرات میں مملکت کے وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایلچی اور افریقی یونین کے نمائندوں سے ہنگامی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔

واضح رہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نکولس ہیسوم نے خبردار کیا تھا کہ جنوبی سوڈان میں خوراک، موسمیاتی اور معاشی بحران کے ساتھ سوڈان کی جنگ کے اثرات سے دوچار ہے جبکہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے مالی امداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔