جدہ۔17اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر بریدہ سے 100 سے زیادہ ملکوں کو کھجوریں برآمد کی جاتی ہیں۔ایس پی اے کے مطابق بریدہ ایکسپورٹ یارڈ سے کھجوریں پیک کرکے ملک کے اندر شہروں کے علاوہ شمالی امریکا، یورپ اور مشرقی ایشیا کے 100 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ عرب اور خلیجی ملکوں میں برآمد کی جاتی ہیں۔ قصیم سالانہ تین لاکھ 90 ہزار ٹن سے زیادہ کھجور پیدا کرتا …
سعودی عرب، بریدہ سے 100 ملکوں کو کھجوریں برآمد

مزید خبریں
جدہ۔17اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر بریدہ سے 100 سے زیادہ ملکوں کو کھجوریں برآمد کی جاتی ہیں۔ایس پی اے کے مطابق بریدہ ایکسپورٹ یارڈ سے کھجوریں پیک کرکے ملک کے اندر شہروں کے علاوہ شمالی امریکا، یورپ اور مشرقی ایشیا کے 100 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ عرب اور خلیجی ملکوں میں برآمد کی جاتی ہیں۔
قصیم سالانہ تین لاکھ 90 ہزار ٹن سے زیادہ کھجور پیدا کرتا ہے اور کاشتکار دو ملین سے زیادہ اضافی کھجور کے درخت لگا کر پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔بریدہ شہر کا ایکسپورٹ یارڈ ملک کے اندر اور بیرون مملکت کھجوروں کی تقسیم کا اہک اہم مرکز ہے۔ روزانہ 500 سے زیادہ ٹرک یارڈ سے روانہ ہوتے ہیں جن میں کھجور میں 50 سے زیادہ اقسام ہوتی ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی سینٹر برائے کھجور سعودی کھجور کو عالمی خریداروں کے اولین ترجیح بنانے کے لیے نجی سیکٹر کے تعاون سے مختلف انیشیٹوز پر کام کررہا ہے جس میں زرعی اور صنعتی پریکٹسز میں بہتری کے ذریعے کھجور کے معیار کو بہتر بنانا اور مارکیٹنگ میں سہولتوں کی فراہمی شامل ہے۔








