سوئی ناردرن کی گیس چوری کے خلاف کارروائیاں جاری،مزید377 کنکشن منقطع،20لاکھ روپے جرمانہ

200
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):سوئی ناردرن نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید377 کنکشن منقطع کر کے 20لاکھ کے جرمانے عائد کئے۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 21 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 25کنکشن منقطع کیے، راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 144کنکشن ، کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع اور 20 ہزار روپےکے جرمانے عائد کیے گئے۔

اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7کنکشن منقطع کیے گئے،شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 39جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12کنکشن منقطع کر کے 22ہزار روپےکے جرمانے عائد کیے گئے،ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 7کنکشن منقطع کر کے مزید 71ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 53کنکشن منقطع کئے اور 18لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے،ساہیوال میں کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشن منقطع ،سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع ،گجرات میں کارروائی کے دوران 43 کنکشن منقطع کر کے 40ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔بہاولپور میں کارروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا ۔

فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے ۔مردان میں کارروائی کے دوران کمپریسر کے استعمال پر 12 کنکشن منقطع کیے گئے۔